سعد الدین العثمانی

اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال نہیں کریں گے، مراکشی وزیراعظم

رباط ( ڈیلی مسلم ورلڈ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے

کے بعد مراکش نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال نہیں کرے گا۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق

مراکش کے وزیراعظم سعد الدین العثمانی نے حکمراں جماعت انصاف اور ترقی کے ارکان کے ساتھ گفتگو کرتے

ہوئے کہا کہ مراکش،اسرائیلی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا سخت اور بھرپور مخالف ہے۔

مراکش کے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی وجہ سے فلسطینیوں پر

اسرائیلی ظلم و ستم میں اضافہ ہوگا اور اسرائیل کو مزید عرب علاقوں پر قبضہ کرنے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ مراکش نے 2000 میں فلسطینی انتفاضہ کے بعد اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کردیا تھا