ٹرمپ

پادری برنسن کی رہائی پر میں صدر ایردوان کا مشکور ہوں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن(ڈیلی مسلم ورلڈ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پادری انڈریو کریگ برنسن کو رہا کیے جانے

پر ترکی کے مشکور و ممنون ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان نے اس وقت فراخدلی

کا مظاہرہ کیا تھا۔امریکی صد ر ٹرمہ نے ریپبلیکن پارٹی کے کنونشن کے پہلے روزنشر کیے جانے کے لیے

وائٹ ہاس میں اس سے قبل مختلف ممالک میں قید یا پھر یرغمال بنائے گئے 6 شہریوں کے ساتھ ملاقات کی۔

تقریبا 50 ممالک میں قید یا پھر یرغمال بنائے جانے والے شہریوں کی وطن واپسی کو ممکن بنانے پر زور دینے

والے ٹرمپ کے مہمانوں میں ترکی میں جاسوسی کرنے اور دہشت گرد تنظیم کے لیے جرم سرزد کرنے کے

جواز میں 3 برس کی سزائے قید صادر کیے جانے والے امریکی مذہبی پیشوا کریگ انڈریو بھی شامل تھے۔

اس موقع پر صدر نے صدر ایردوان نے ایک انتہائی احسن قدم اٹھایا تھا کہتے ہوئے برنسن کے بے قصور

ہونے کا دفاع کیا۔انہوں نے بتایا کہ چند بار بات چیت کے بعد ہم نے ترک صدر کے ساتھ سمجھوتہ طے کر

لیا تھا، جس پر میں ان کا اور ترک عوام کا شکر گزار ہوں ۔ میں امید کرتا ہوں کہ برنسن کے خیالات بھی

میرے خیالات جیسے ہوں گے۔جس پر برنسن نے کہا کہ ہم ترک عوام سے محبت کرتے ہیں،

اور صدر ٹرمپ کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔