ہزارہ یونیورسٹی

ہزارہ یونیورسٹی،مختلف تعلیمی پروگراموں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے انٹری ٹیسٹ اختتام پذیر

مانسہرہ (ڈیلی مسلم ورلڈ) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں فال سمسٹر2020ء کے مختلف تعلیمی و تحقیقی

پروگراموں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے منعقدہ انٹری ٹیسٹ اختتام پذیر ہو گئے۔ 23سے 25اگست2020ء

کے دوران منعقدہ انٹری ٹیسٹ میں ملک بھر سے1000سے زائد سکالرز نے شرکت کی اور اس مقصد کے

لئے یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں جدید ترین آلات سے آراستہ خصوصی لیب تیار کی گئی تھی

جس میں یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمپیوٹرائزڈ سافٹ ویئر کی مدد سے آن لائن انٹری ٹیسٹ لئے

گئے۔ سافٹ ویئر ڈیزائنڈ انٹری ٹیسٹ کا مقصد نتائج میں شفافیت،معیار اور درستگی برقرار رکھتے ہوئے

امیدواروں کو بروقت نتائج کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ وہ سفری مشکلات سے بچ سکیں اور ان کا قیمتی

وقت ضائع نہ ہو۔ انٹری ٹیسٹ کے تین دنوں کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ نے سکالرز اور ان کے عزیز

و اقارب کی سہولت کے لئے تمام ترانتظامات کر رکھے تھے جبکہ یونیورسٹی کے مین گیٹ سے آئی ٹی

ڈیپارٹمنٹ میں قائم انٹری ٹیسٹ ہال تک ٹرانسپورٹ شٹل سروس بھی فراہم کی گئی۔انٹری ٹیسٹ کے نتائج

27اگست کو آن لائن شائع کر دئیے جائیں گے۔ بیچلر سطح کے مختلف تعلیمی شعبوں میں داخلوں کے لئے

طلباء کی میرٹ لسٹ 26اگست 2020ء (بروز بدھ) آویزاں کر دی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام تر

تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.hu.edu.pkپر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔