نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم کی کی برطانیہ سے ایران مخالف گروپ میں شامل ہونے کی اپیل

لندن (ڈیلی مسلم ورلڈ) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے برطانیہ نے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کے

خلاف امریکی پابندیوں میں شامل ہو جائے۔ بینجمن نیتن یاہو نے برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ

اسرائیل کو لندن سے یہ امید ہے کہ وہ تہران کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں میں شامل ہو جائے۔ اسرائیلی

وزیراعظم نے ملاقات میں برطانوی وزیر خارجہ سے کہا کہ مجھے امید ہے کہ برطانیہ، ایران کے بارے میں

اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھی امریکی پابندیوں میں شامل ہو تاکہ

تہران کو عام تباہی کے ہتھیاروں تک رسائی سے روکا جا سکے۔