رجب طیب اردوان

خطے میں صورتحال بے قابو ہونے کا موجب یونان ہوگا، ترک صدر

انقرہ (ڈیلی مسلم ورلڈ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں یونان کو

جہازوں پر ٹیکس کا حق حاصل نہیں ہے۔صدر طیب اردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں یونان کے

ساتھ موجودہ کشیدگی کے بارے میں کہا کہ یونان کی طرف سے کشتیوں اور جہازوں پر ٹیکس کا اعلان علاقے

سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کی آمدورفت اور ان کی لنگر اندازی کے لیے خطرہ بنے گا لہذا اگر اب

کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تواس کی وجہ یونان ہوگا اور اس کا نقصان بھی اسے ہی اٹھانا ہوگا۔انہوں نے

کہا کہ ترکی اوروچ رئیس اور اس کی ہمراہی میں مصروف جہازوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی ، ہم خطے میں

اپنے حقوق کی تلاش اور ان کے تحفظ کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں، لہذا اب جو بھی اس میں رخنہ ڈالے گا وہی اس کا

جواب دہ بھی ہوگا،ناوٹیکس کے اعلان کردہ علاقے میں جو بھی ہمارے سامنے آئے گا وہ بچ کر نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ یونان کی طرف سے اعلان کردہ ناوٹیکس کا علاقہ جزائر کریٹ،کرپاتھوس،

روڈس اور مئیس پر محیط ہے