چینی وزارت خارجہ

نو فلائی زون میں جاسوس طیاروں کی پروازیں امریکا کا اشتعال انگیز رویہ ہے، چین

بیجنگ ( ڈیلی مسلم ورلڈ) چین نے اپنی فوج کے لیے مخصوص نو فلائی زون علاقوں میں امریکی جاسوسی

طیارے کی پرواز پر امریکا سے احتجاج کیا ہے جبکہ امریکا نے کہاہے کہ اس نے غلط نہیں کیا اور اس کی

پرواز بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں ہے۔چین کی سرکاری میڈیاکے مطابق شمالی چین کے علاقے میں

امریکی جاسوسی طیارے کی پرواز پر امریکا سے سخت احتجاج کیا گیا ، چین کا کہنا تھا کہ امریکی جاسوسی

طیارہ اس نو فلائی زون میں داخل ہوا جو چینی فوج کے لیے مخصوص ہے اور یہ امریکا کا صریحا اشتعال

انگیز رویہ ہے۔ دنیا کی ان دو عظیم طاقتوں کے درمیان کئی امور پر اختلافات ہیں اور فریقین میں پائی جانے

والی کشیدگی کا یہ ایک تازہ واقعہ ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان و قیان نے کہاکہ امریکی جاسوسی طیارے

یو 2 نے چین کے شمالی علاقے میں پرواز کیا جو امریکا اور چین کے درمیان تحفظ سے متعلق اصول و ضوابط

کی صریحا خلاف ورزی ہے۔وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ امریکی کارروائی غلط فہمی کی بھی شکار

ہوسکتی تھی، جس سے حادثہ بھی ہوسکتا تھا۔ چین اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں کا سخت مخالف ہے

اور اس سلسلے میں امریکا سے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کو

اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہنے کو بھی کہا ۔ بیان کے مطابق چین امریکا سے اس طرح

کے اشتعال انگیز رویے سے فوری طور پر باز آنے اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے

حقیقی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔