یاسمین راشد

تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتالوں کی سطح پر بہترین طبی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں‘ یاسمین راشد

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت آج محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری

ہیلتھ کئیرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان سپیشل سیکرٹری

محمد اجمل بھٹی، ڈاکٹراختر رشید ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس

کے دوران پنجاب کے تحصیل ہیڈکوارٹرز کومکمل فعال کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت

کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے صوبائی وزیر صحت کواس سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات

سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تمام تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں انیستھیٹکس

اور سرجنز کی موجودگی کوہر صورت یقینی بنایاجائے اورتحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتالوں میں انیستھیٹکس اور

سرجنز کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجائے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تحصیل ہیڈکورٹرز ہسپتالوں

میں انیستھیٹکس اور سرجنز کی کمی کوفی الفورپوراکیاجائے اوردوردراز کے تحصیل ہیڈکواٹرزہسپتالوں میں

انیستھیٹکس اور سرجنزکو ترجیحی بنیادوں پر پیکج دیاجائے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ انیستھیٹکس

اور سرجنز آپریشن کے اگلے 24گھنٹے تک مریض کی حالت کے ذمہ دارہوتے ہیں۔عوام تک تحصیل

ہیڈکوارٹرزہسپتالوں کی سطح پر بہترین طبی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام

تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں سرجریز کی تفصیلات پیش کی جائیں۔