پشاور یونیورسٹی

کالج آف ہوم اکنامکس پشاور یونیورسٹی کی طالبات کو داخلہ فیس جمع کرنے ہدایت

پشاور ( ڈیلی مسلم ورلڈ) کالج آف ہوم اکنامکس پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ایف اے ‘ایف ایس سی

کیلئے آن لائن داخلہ جمع کرنے والی طالبات کو داخلہ فیس جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔یونیورسٹی اعلامیہ کے

مطابق جن طالبات نے ایف اے ‘ایف ایس سی کیلئے داخلہ فارم آن لائن جمع کردیاہے مگر داخلہ فیس جمع نہیں

کی ہے وہ فوری طورپر یونائٹیڈ بنک کی کسی بھی شاخ میں فیس جمع کراکے فوری طورپر اس کی کاپی

کالج میں جمع کرادیں تاکہ اس کا نام داخلہ میرٹ لسٹ میں شامل کیاجائے بصورت دیگر داخلہ نہیں ملے گا۔