ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ کا یونانی وزیر اعظم کو فون، ترکی کے ساتھ کشیدگی پر تشویش کا اظہار

واشنگٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یونان کے وزیر اعظم کو فون کرکے ترکی اور

یونان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نے یونانی وزیر اعظم کائیریاکوس مٹسوتا کس کے ساتھ فون پر گفتگو میں یونان اور ترکی کے درمیان کشیدگی

پر تشویش کا اظہار کیا اور نیٹو کے رکن دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مشرقی بحرہ روم میں سمندری حدود

کے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ دونوں ممالک کے درمیان ترکی کی طرف سے بحیرہ روم میں

تیل و گیس کے زخائر کی تلاش کے معاملہ پر کشیدگی پائی جاتی ہے اور فی الوقت جرمنی دونوں ممالک کے

درمیان کشیدگی کم کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ترک حکومت کا کہنا ہے کہ یونان نے یورپی یونین

کے ساتھ مل کر بحیرہ روم میں تیل و گیس کی تلاش رکوانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ارودان

نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی دوسرے ملک کی حدود، خود مختاری یا مفادات سے کوئی غرض نہیں لیکن وہ اپنے

حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اپنے حق کے تحفظ کے لئے جو بھی ممکن ہوا کرنے سے دریغ نہیں

کریں گے۔ صدر رجب طیب اردوان نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ انہیں بحراسود میں 320 ارب مکعب میٹر گیس

کے زخائر ملے ہیں۔