رجب طیب اردوان

کسی کی سر زمین، حاکمیت اور مفادات پر نظر نہیں ،اپنی زیر ملکیت اقدار سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،طیب اردوان

انقرہ (ڈیلی مسلم ورلڈ) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی کسی کی سر زمین،

حاکمیت اور مفادات پر نظر نہیں تا ہم یہ اپنی ملکیت ہونے والی اقدار سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ہمارا مقابلہ کرنے

کی جرات ہے تو سامنے آئیں وگرنہ ہمارے راستے سے ہٹ جائیں۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترک صدر

رجب طیب اردوان نے ضلع مش کے ملازگیرت نیشنل پارک میں فتح ملازگیرت کی 949 ویں سالانہ یاد کے

حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران مشرقی بحیرہ روم سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے

کیا۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم کہتے ہیں کریں گے تو کر کے ہی رہیں گے، جس کا ہم ہرجانہ بھی ادا کریں گے،

قیمت ادا کرنے کو اپنے سر مول لینے والے چاہیں تو ہمارے سامنے آجائیں وگرنہ ہمارے راستے سے ہٹ جائیں۔

صدر اردوان نے کہا کہ بازنطینی کا وارث بننے کے بھی مستحق نہ ہونے والے آج یورپیوں کو اپنے ساتھ ملاتے

ہوئے غیر حق بجانب اور غیر قانونی کاروائیوں کی راہ اپنانا ان کے ماضی سے سبق نہ سیکھنے کا اشارہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی کسی کی سر زمین، حاکمیت ، مفادات پر نظر نہیں تا ہم یہ اپنی ملکیت ہونے والی اقدار

سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گا۔