حماس

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاون فلسطینی قومی ایکشن پلان کو ناکام بنانا ہے،حماس

غزہ (ڈیلی مسلم ورلڈ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج

کے ہاتھوں فلسطینی سیاسی رہ نماوں، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر سرکردہ اور نمائندہ شخصیات کی گرفتاری کی

شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ غرب اردن میں فلسطینی قیادت کے خلاف اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن کا

مقصد صہیونی ریاست کی توسیع پسندانہ سازشوں کے خلاف آئندہ دنوں میں تشکیل پانے والے قومی ایکشن پلان

اور اس کی فلسطینیوں کی شمولیت کو روکنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کی طرف سے

جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صہیونی حکام نے غرب اردن میں نمائندہ شخصیات کے خلاف کریک ڈاؤن ایک

سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد فلسطینی قیادت کو منتشر کرنا اور انہیں کسی

ایک ایکشن پلان کا حصہ بننے سے روکنا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ صہیونی ریاست ایک سازش کے تحت

غرب اردن میں فلسطینیوں کو خوف زدہ کرنا چاہتی ہے۔ اسرائیلی دشمن کا مقصد فلسطینی قوم کے عزم اور

حوصلوں کو شکست دینا ہے مگر فلسطینی قوم مزاحمت کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔