مائیک پینس

پینس نے امریکی نائب صدر کیلئے ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی قبول کرلی

واشنگٹن(ڈیلی مسلم ورلڈ) امریکی نائب صدر مائیک پینس نے میری لینڈ کے بالٹی مورکے فورٹ میک ہنری سے

تقریر کے دوران ریپبلکن پارٹی کی جانب سے دوسری مدت کیلئے نائب صدرکی نامزدگی قبول کرلی ہے۔2020

کے ریپبلکن قومی کنونشن کی تیسری رات کے اختتام پر پینس نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں امریکہ کے نائب

صدر کا انتخاب لڑنے اور خدمت کرنے کیلئے عاجزی کے ساتھ نامزدگی قبول کرتا ہوں۔61سالہ پینس انڈیانا

کے سابق گورنر اور امریکی ایوان نمائندگان کے رکن رہ چکے ہیں،وہ 2016کی صدارتی مہم کے دوران

ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی تھے اور20جنوری 2017سے امریکی نائب صدر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے

رہے ہیں۔مہم کے دوران اوراس کے علاوہ ٹرمپ کا دفاع کرنے والے پینس وائٹ ہاس کی نوول کروناوائرس

ٹاسک فورس کے سربراہ ہیں جسے نوول کروناوائرس کی عالمی وبا کے باعث تشکیل دیا گیا تھا،

اس بیماری کے باعث امریکہ میں 58لاکھ افراد بیمار جبکہ تقریبا1لاکھ 80ہزارہلاکتیں ہوچکی ہیں۔