یاسر عرفات کی بیوہ

یاسر عرفات کی بیوہ اسرائیلی ٹی وی پر نمودار ، فلسطینی اتھارٹی کو دھمکی

بیت المقدس(ڈیلی مسلم ورلڈ) فلسطین کے سابق صدر یاسر عرفات کی بیوہ سہی عرفات نے ایک اسرائیلی ٹی

وی چینل کی اسکرین پر نمودار ہو کر خبردار کیا ہے کہ انہیں فلسطینی اتھارٹی کے عہدے داران کی جانب

سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ یہ دھمکیاں Instagram پر سہی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ کرنے

کے بعد سامنے آئی ہیں۔ اس بلاگ میں یاسر عرفات کی بیوہ نے امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات استوار

کرنے کے بعد فلسطینی عوام کی طرف سے متحدہ عرب امارات سے معذرت کی تھی۔ اسرائیلی چینل ان کو

دیے گئے انٹرویو میں سہی نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی نے انہیں یا ان کے خاندان کے کسی

فرد کو نقصان پہنچایا تو اتھارٹی کے افراد کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔اسرائیلی ٹی وی

پر پہلی مرتبہ اپنی آواز کے ساتھ ظاہر ہونے والی سہی نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی نے ان کے گھرانے کے

لوگوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ سہی کے بھائی غابی الطویل کو جو قبرص میں فلسطینی سفیر ہیں ۔

رام اللہ طلب کر کے ان کے ساتھ پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ غابی نے سفارت خانے کی

عمارت میں امارات مخالف سرگرمیوں کا انتظام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ سہی نے استفسار کیا کہ “کیا یہ

لوگ یاسر عرفات کے گھرانے کو برباد کرنا چاہتے ہیں ؟ ہم ان سے زیادہ طاقت رکھتے ہیں۔ سہی نے خبردار

کیا کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کے سینئر عہدے داران نے ان کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی تو وہ ان باتوں کا

انکشاف کر دیں گی جو ان کے پاس موجود “یاسر عرفات کی یادداشتوں” میں ان عہدے داران کے بارے میں

تحریر ہیں۔ سہی کے مطابق اس کا تھوڑا سا حصہ نشر کرنا ہی ان لوگوں کے لیے جہنم کے دروازے کھول

دے گا۔ عرفات کی بیوہ نے چینل کے ساتھ ٹیلی فونک انٹرویو میں کہا کہ “میں ان لوگوں کو فلسطینیوں کے

سامنے جلا کر راکھ کر دوں گی”۔