اسرائیلی جنگی جہازوں

اسرائیلی جنگی جہازوں اور ٹینکوں کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

غزہ(ڈیلی مسلم ورلڈ) اسرائیلی جنگی جہازوں اور ٹینکوں نے جمعے کو فلسطینی علاقے غزہ میں حماس کے

ٹھکانوں کونشانہ بنایا ہے۔ جواب میں حماس نے بھی اسرائیلی علاقوں کی طرف راکٹ داغے ہیں۔ بین الاقوامی

کوششوں کے باوجود اسرائیل اور حماس کے درمیان تین ہفتوں سے جاری کشیدگی میں کوئی کمی نہیں آئی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل چھ اگست کے بعد سے حماس کے راکٹ حملوں کے جواب

میں تقریبا روزانہ ہی غزہ پر بمباری کر رہا ہے۔ فلسطینی گروپ حماس کا کہنا ہے اس کے راکٹ حملے

اسرائیل کی طرف سے صورتحال کشیدہ کرنے کا براہ راست جواب ہیں۔