پولیو ورکرز

پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 100فیصد اضافہ

پشاور( ڈیلی مسلم ورلڈ) خیبرپختونخوا میں پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 100فیصد تک کا اضافہ کردیا

گیا، ورکرز کے لیے معاوضہ اور الانس کے ساتھ بھاری بھی رقم جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق

ای سی او کورآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ کے پی کے میں پولیوورکرز کے یومیہ معاوضے میں 100فیصد اضافہ

کردیا گیا ہے، پولیوورکرز کے لیے معاوضہ اور الانس کے ساتھ 71کروڑ60لاکھ سے زائد رقم جاری کردی

گئی، محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کردیا۔ پولیو ورکرز کو 500 کے

بجائے 1000 روپے یومیہ معاوضہ ملے گا۔ ای او سی کوآرڈینیٹر کے مطابق مہم کے دوران پولیوورکرز کو

1ہزار یومیہ خصوصی الانس بھی ملے گا، پولیو ورکرز کو پہلے مہم کے دوران 2500 روپے معاوضہ ملتا تھا،

ورکرزکو اب 5 سے 7 ہزار مہم الانس ملے گا۔