میخائیل بوگدانوف

فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کوششیں جاری ر کھیں گے ،روس

ماسکو (ڈیلی مسلم ورلڈ) روس نے کہا ہے کہ فلسطینی دھڑوں بالخصوص تحریک فتح اور اسلامی تحریک مزحمت (حماس)کے

درمیان مصالحتی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ مرکزاطلاعات فلسطین کیمطابق روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف

نے گذشتہ روز جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل قیس عبدالکیرم سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ روس حماس اور فتح کے درمیان مصالحتی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں

عنقریب فلسطینی دھڑوں کو مصالحتی عمل آگے بڑھانے کے لیے ماسکو کے دورے کی دعوت دی جائے گی۔ا نہوں نے کہا کہ

روس نے ماضی میں بھی فلسطینی قوتوں میں صلح اور مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے میں مدد کی ہے۔ فلسطینی جماعتوں میں

مصالحت اور وحدت کے لیے ماسکو آئندہ بھی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔دوسری جانب فلسطینی پیپلز پارٹی کے سیکرٹری

جنرل بسام صالحی نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی قوتوں میں مصالحت کے لیے ابھی تک روس کی طرف سے کوئی دعوت

موصول نہیں ہوئی تاہم اس حوالے سے جلد پیش رفت کی توقع ہے۔گذشتہ برس فروری میں فلسطین کی 12 جماعتوں نے روس

کی میزبانی میں ماسکو میں قومی مصالحتی عمل کے لیے مذاکرات کییتھے۔اس اس اجلاس میں امریکا کے فلسطین سے متعلق

سینچری ڈیل نامی امریکی منصوبے خلاف متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔