ابوظہبی ٹرانسپورٹ سینٹر

ابوظہبی کی پبلک بسوں میں مفت انٹرنیٹ کی فراہمی، مسافر دفتری امور بھی انجام دے سکیں گے

ابوظہبی (ڈیلی مسلم ورلڈ) متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی ٹرانسپورٹ سینٹر نے 520 پبلک بسوں میں انٹرنیٹ کی مفت

سہولت فراہم کردی ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق ٹرانسپورٹ سینٹر نے یہ کام الامارات کمیونیکیشن کمپنی (ڈو) کے تعاون سے

انجام دیا ہے تاکہ بسوں کے مسافر سفر کے دوران معیاری خدمات سے استفادہ کرسکیں۔ٹرانسپورٹ سینٹر نے بتایا کہ مفت

انٹرنیٹ کی سہولت جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ بسوں کے مسافر سفر کے دوران انٹرنیٹ کی اعلی سروس سے

فیض یاب ہوں گے۔ انٹرنیٹ پر اپنے اکاؤنٹ بھی کھول سکیں گے اور دفتری امور بھی انجام دے سکیں گے۔ سمارٹ آلات آسانی

سے استعمال کرسکیں گے۔واضح رہے کہ ٹرانسپورٹ سینٹر نے پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں پر مفت انٹرنیٹ کی

سہولت بس سروس کو عوام میں مقبول بنانے کے لیے بھی فراہم کی ہے۔