یمن

یمنی فوج کا ایرانی ساختہ توپ کے گولے اور بارودی سرنگیں قبضے میں لینے کا دعوی

صنعاء (ڈیلی مسلم ورلڈ) یمن کے مغربی ساحل میں جوائنٹ فورسز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے ساختہ توپ کے

9 گولے اور ایک بارودی سرنگ قبضے میں لینے کے بعد انہیں ناکارہ بنا دیا ہے۔ یہ اسلحہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں

کے قبضے سے حاصل کیا گیا ہے۔ یمن کے شمال مغربی ساحل میں الموخا کے نواحی علاقے المختل سے یہ اسلحہ پکڑا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوائنٹ فورسز نے ایک بیان میں بتایا کہ ٹیم کو شہریوں کی جانب سے اطلاع موصول

ہوئی ہے علاقے میں بارودی سرنگ اور توپ کے کچھ گولے دیکھے گئے ہیں۔ یہ اسلحہ اور گولہ بارود حوثی باغیوں نے

کچھ عرصہ قبل وہا چھپا دیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیم فوری طور پر علاقے میں گئی اور اسلحہ کو قبضے میں لینے کے

بعد انہیں ناکارہ بنا دیا۔ خیال رہے کہ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو ایران کی طرف سے اسلحہ سمیت

ہرطرح کی امداد فراہم کیے جانے کی خبریں آتی رہی ہیں۔