احتجاجی مظاہروں

اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی مسلم ورلڈ) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف اسرائیل بھر میں نئے مظاہرے

کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرین نے ایک مرتبہ پھر نیتن یاہو سے مالی بدعنوانی کے الزامات اور کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے

میں ناکامی پر استعفے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق صرف یروشلم میں لگ بھگ دس ہزار افراد سڑکوں پر نکل آئے جبکہ

تل ابیب میں مظاہرین نے متعدد سڑکیں بلاک کر دیں۔ دیگر اسرائیلی علاقوں میں بھی ایسے ہی متعدد احتجاجی مظاہروں کی اطلاع ہے۔