شی جن پنگ

نئے ترقیاتی ڈھانچے کے لیے اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دینا ہوگا ،چینی صدر

بیجنگ (ڈیلی مسلم ورلڈ ) چینی صدر و کیمونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ نے کہا ہے کہ

ملک میں اصلاحات اور اعلی معیار کے کھلے پن کو فروغ دینا ہوگا تاکہ نئے ترقیاتی ڈھانچے کے قیام کے لیے

مضبوط محرک فراہم کیا جائے۔ مرکزی کمیٹی کی جامع اصلاحات کمیٹی کا پندرہواں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران شی جن پنگ نے واضح کیا کہ مقامی گردشی سلسلے کو مرکز بناتے ہوئے باہمی طور پر ملکی

اور بین الاقوامی دوہرے گردشی سلسلے کے فروغ پر مبنی ایک نئے ترقیاتی ڈھانچے کی تشکیل کو تیز تر کیا

جائے گا۔ انہوں نے تجویز کیا کہ وہ علاقے جہاں حالات سازگار ہیں وہاں سے پہل کر کے نئے ڈھانچے کے قیام

کے لیے بھر پور کوشش کی جائے۔اجلاس میں بیرونی تجارت کی ترقی، تجارت کی آسانی اور بیرونی تجارت

کے لیے بہترین ماحول کے فروغ پر بھی زوردیا گیا۔