عمانویل میکرون

فرانسیسی صدر کی بغداد آمد،عراقی خود مختاری کی حمایت

بغداد (ڈیلی مسلم ورلڈ) عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے صدر عمانویل میکرون

بدھ کے روز بغداد پہنچ گئے، یہ ان کا عراق کا پہلا دورہ ہے جس کا مقصد عراق کی خود مختاری باور کرانے

میں اس کی مدد کرنا ہے جو اس وقت خود کو دو حلیفوں واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کے بیچ پا رہا ہے۔

میکرون لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو روز گزارنے کے بعد بغداد پہنچے، یہاں وہ چند گھنٹے گزاریں گے

اور اس دوران اہم ترین ذمے داران سے ملاقات کریں گے۔رواں سال مئی میں مصطفیٰ الکاظمی کے وزیر اعظم

بننے کے بعد یہ کسی بھی ملک کے سربراہ کا عراق کا پہلا دورہ ہے۔سیکورٹی وجوہات کی بنا پر فرانسیسی ایوان

صدر نے آخری وقت میں اس دورے کا انکشاف کیا۔ معلوم رہے کہ عراقی ذمہ داران کئی روز قبل اس کا اعلان

کر چکے تھے۔