بن ولاس

ایران حزب اللہ اور حوثیوں کے ذریعے دہشت گردوں کی مدد کررہا ہے، برطانیہ

لندن ( ڈیلی مسلم ورلڈ) برطانوی وزیر دفاع بن ولاس نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلقات اسلحے

کی فروخت تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹھوس دفاعی شراکت داری موجود ہے۔عرب ٹی

وی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایران کا طرز عمل حزب اللہ اور حوثیوں کے توسط سے دہشت

گردی کی حمایت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ سعودی عرب کو نیا دفاعی لائسنس دے گا۔ انہوں نے مزید کہا

کہ ان کا ملک حوثی ملیشیا کے حملوں کے بعد مملکت کی مدد کر رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ

برطانیہ ایران کے ساتھ فوجی تعاون یا اسلحہ کی فروخت میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے

درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی۔ دونوں رہ نماﺅں نے مشرق وسطی کے خطے میں تازہ ترین پیشرفت

اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔