ے شری رام کا اللہ اکبر کے نعروں سے جواب، باحجاب بھارتی لڑکی مسکان مزاحمت کی علامت بن گئی، ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

نئی دہلی (روزنامہ مسلم ورلڈ آن لائن) بھارت میں مسلمان طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی کا معاملہ مزید شدت اختیار کرگیا۔
بھارتی ریاست کرناٹک میں آج نہتی لڑکی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کے خلاف نعرہ تکبیر بلند کیا اور نقاب کے حق میں آواز بلند کی۔مسکان کے ساتھ اظہار یکجہتی میں اس وقت بھارت میں اللہ اکبر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔بھارت کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ کئی روز سے حجاب پہننے والی مسلمان طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔احتجاجی مظاہروں کے باعث ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں کو تین دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں