سعودی فلم فیسٹول میں 36 فلموں کے درمیان مقابلہ

سعودی فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس سال 36 فلموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
العربیہ کے مطابق ان میں سے 8 طویل اور 28 مختصر فلمیں ہیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مارچ 2022ء کے اختتام تک 106 فلموں کو قبول کر لیا گیا جب کہ کل 117 فلموں کا اندراج کیا گیا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’دو جون کو شروع ہونے والے فیسٹیول میں فلموں کی 8 کیٹگریز کے درمیان مقابلہ ہوگا‘۔
آٹھواں سعودی فلم فیسٹول 9 جون تک جاری رہے گا۔ فیسٹول کا انعقاد کنگ عبدالعزیز گلوبل کلچر سینٹر (اثراء) کی شراکت سے ہو رہا ہے۔