ون ونڈو سیل

لاہورسمیت پنجاب بھرکےتعلیمی بورڈزمیں ون ونڈو سیل بنانےکا فیصلہ

لاہور(مسلم ورلڈ) پنجاب کے طلبا و طالبات کے لئے اچھی خبر، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں ون ونڈو سیل بنانے کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کے بورڈز کو 30 کروڑ روپے جاری کردئیے گئے۔

تعلیمی بورڈز میں رول نمبر سلپ، ری چیکنگ، ڈگریوں سمیت تمام معاملات ایک ہی جگہ حل کئے جائیں گے طلبا و طالبات کو مختلف سیکشنز میں خوار نہیں ہونا پڑے گا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ون ونڈو سیل کے لئے کام شروع کردیا۔