کورونا وائرس

چین میں مسلسل پانچویں روز بھی کورونا وائرس کا کوئی مقامی کیس سامنے نہیں آیا

بیجنگ(مسلم ورلڈ) چین میں مسلسل پانچویں روز بھی کورونا وائرس کا کوئی مقامی کیس سامنے نہیں آیا۔ چینی صحت حکام نے پیر کے روز کہا ہے کہ چینی مین لینڈ پر اتوار کو کرونا وائرس کے مقامی طورپر منتقل ہونے والے کسی کیس کی اطلاع نہیں ملی۔

قومی صحت کمیشن نے کہا ہے کہ اتوار کے روز چینی مین لینڈ میں نوول کرونا وائرس 39 نئے مصدقہ کیسزکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو تمام تر درآمد شدہ کیسز ہیں۔

قومی صحت کمیشن نے کہا ہے کہ ان میں سے10 بالترتیب شنگھائی اور بیجنگ میں رپورٹ ہوئے اور 6 بالترتیب فوجیان اور گوانگ ڈونگ صوبوں میں رپورٹ ہوئے،

اسی طرح شان ڈونگ اور گانسو صوبوں میں 2 کیسز جبکہ صوبہ ژے جیانگ،صوبہ ہینان اور چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ اتوار کے اختتام تک چین میں مجموعی 353 درآمد شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اتوار کو چینی مین لینڈ میں 9 اموات اور47 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ تمام اموات صوبہ ہوبے میں رپورٹ ہوئی ہیں ۔اتوار کو 459 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 96 کم ہوکر 1ہزار 749 ہوگئی ہے۔

چینی مین لینڈ میں اتوار کے اختتام تک مجموعی مصدقہ مریضوں کی تعداد 81ہزار 93 تک پہنچ گئی جن میں 5ہزار 120 ایسے مریض بھی شامل ہیں جو اب بھی زیر علاج ہیں ،72ہزار 703 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کیا گیا اور 3 ہزار270 افراد بیماری کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں ۔

کمیشن نے کہاہے کہ 136 افراد کے اب بھی وائرس سے متاثرہ ہونے کا شبہ ہے ۔کمیشن نےمزید کہا ہے قریبی راوبط کے 10ہزار701 مریض اب بھی طبی زیر نگرانی ہیں ۔اتوار کو 661افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کیا گیا ۔

اتوار کے اختتام تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے سے 4 امواتوں سمیت 317 مصدقہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مکا خصوصی انتظامی علاقے سے 21 مصدقہ کیسز اور تائیوان سے 2 امواتوں سمیت 169 کیسز کی رپورٹز موصول ہوئی ہیں۔

ہانگ کانگ میں کل100 مریضوں،مکا میں 10 اور تائیوان میں 28 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا۔