کرونا وائرس

امریکہ، کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد1 ہزارسے بڑھ گئی

نیویارک (مسلم ورلڈ) امریکی جونز ہوپکنز یونیورسٹی میں سسٹمز سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز(سی ایس ایس ای) کے مطابق بدھ کو مشرقی وقت کے مطابق رات 10:30 (جمعرات کو 0230جی ایم ٹی تک امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

سی ایس ایس ای کے مطابق ملک میں نوول کرونا وائرس کے باعث 1ہزار31افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فی الحال 68 ہزار572مصدقہ مریض ہیں۔سی ایس ایس ای کے مطابق سب سے زیادہ 366ہلاکتیں ریاست نیویارک میں ہوئیں جن میں سے 280 ہلاکتیں نیویارک شہر میں ہوئی ہیں۔ ریاست واشنگٹن میں 133 اور کیلیفورنیا میں 65 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔