بورس جانسن

برطانوی وزیر اعظم کا ملک میں سکول کھولنے کی ضرورت پر زور

لندن (ڈیلی مسلم ورلڈ) برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ملک کے وزیراعظم نے

سکول کھولے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے

وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں سکول کھولنا ایک سماجی و اقتصادی ضرورت ہے.

اور احتیاط کے ساتھ سکولوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردینی چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں قرنطینہ کے

لیے سکولوں کو آخری جگہ ہونا چاہیے کہ جنھیں بند کیا جائے۔ برطانیہ میں مارچ کے مہینے میں قرنطینہ کے

لیے سکولوں کو بند کر دیا گیا تھا اور جون میں پھر محدود پیمانے پر بچوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

برطانیہ میں اب تک 3 لاکھ 9763 افراد کورونا میں مبتلا اور 46 566 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔