جواد ظریف

متحدہ عرب امارات، اسرائیل معاہدہ امریکی ناٹک ہے،ایرانی وزیرخارجہ

بیروت (ڈیلی مسلم ورلڈ) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے

کے معاہدے کو امریکا کی طرف سے سجایا جانے والا ناٹک قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دورہ لبنان کے دوران

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی مذمت

کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے جیسے ناٹک رچا کر وہ فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ

کر سکتا ہے۔جواد ظریف نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ ثابت کر چکی ہے کہ وہ ہمارے

خطے کے سیاسی حقائق سمجھنے سے قاصر ہے۔