چین کے علاقے مکا و

ہائگوس طوفان چین کے علاقے مکا و سے ٹکرا گیا

مکا (ڈیلی مسلم ورلڈ) چین کے مکا و خصوصی انتظامی علاقے نے بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر طوفان بارے انتباہ کی سطح کو سب سے بڑے درجے نمبر 10 سے کم کرکے نمبر 8 پر کردیا ہے۔

ژوہائی کے ہمسایہ شہر میں صبح کے وقت طوفان ہائگوس آنے کے باعث ساحلی پٹی کے قریب نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

مکاو محکمہ موسمیات اور جیوفزیکل بیورو نے بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے طوفان کا انتباہ 10ویں سطح پر کردیا تھاجسے بعد میں کم کرکے آٹھویں پر کردیا گیا تھا،سرخ طوفان آنے کا بھی انتباہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 30 منٹ پر جاری کیا گیا تھا۔