راکٹ حملے

اسرائیل کے غزہ پر تازہ راکٹ حملے،متعدد افراد زخمی،حماس کی جوابی کارروائی

غزہ(ڈیلی مسلم ورلڈ) اسرائیل کی فوج نے فلسطینی علاقے غزہ پر تازہ راکٹ حملے کئے ہیں، اسرا ئیلی حملے

میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،جوابی کاررائی میں حماس کی جانب سے بھی حملے کئے

گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے غزہ پر فضائی

حملے کیے ہیں۔ فضائی بمباری سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اسرائیلی کارروائی کے بعد

حماس کی جانب سے بھی راکٹ داغے گئے۔حملے کے بعد فلسطینی علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے اور

مظاہرے بھی ہوئے ہیں جن میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی اور عالمی برادری سے اسرائیلی مظالم

بند کرنے کا مطالبہ کیا۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے معاہدے کے بعد امریکہ سعودی

عرب پر دباو ڈال رہا ہے کہ وہ بھی اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات جیسا معاہدہ کرے ۔