عبداللہ حمدوک

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا ہمارے پاس مینڈیٹ نہیں، عبوری سوڈانی وزیراعظم

خرطوم(ڈیلی مسلم ورلڈ) سوڈان کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کہا ہے کہ ان کی امریکی وزیر

خارجہ کیساتھ براہ راست اور شفاف بات چیت ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سوڈان کی

موجودہ عبوری انتظامیہ کے پاس اسرائیل کو تسلیم کرنے یا اس کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

یہ کام آنے والے برسوں میں منتخب پارلیمنٹ اور عبوری دور کے بعد تشکیل پانے والی حکومت پر چھوڑ دینا

چاہیے۔عبداللہ حمدوک نے کہا کہ ان مذاکرات میں سوڈان کو امریکا کی دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی

ریاستوں کی فہرست سے خارج کرنے پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ

وہ سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے

معاملے کو الگ الگ رکھیں۔انہوں نے مزید کہ سوڈان میں عبوری حکومت ایک محدود ایجنڈے پر کام کررہی

ہے جس کا مقصد ملک میں امن و استحکام کی بحالی، آزادانہ انتخابات کا آغاز اور دیگر ضروری اقدامات شامل

ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ سوڈانی حکومت دارفر میں شہریوں کے تحفظ کے معاملے کو بہت اہمیت دیتی ہے ،

اور ان کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی میکانزم کے قیام کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے۔