ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شنزوآبے کو جاپان کی تاریخ میں عظیم ترین وزیراعظم قرار دے دیا

واشنگٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شنزوآبے کو جاپان کی تاریخ میں

عظیم ترین وزیراعظم قرار دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوڈ دیرے نے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحت کے مسائل کے باعث جاپان کے مستعفی ہونے والے وزیراعظم شنزوآبے کے

ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ انہوں نے بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں بہترین طریقے سے سرانجام دیں اور ان کے

دور میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات ہمیشہ سے زیادہ مضبوط رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ شنزوآبے جاپان کی تاریخ

میں عظیم ترین وزیراعظم رہے ہیں۔