انسدادپولیو پروگرام

پنجاب میں پولیو کے مزید2 نئے کیس سامنے آگئے،رواں سال تعداد8 ہوگئی

لاہو ر( ڈیلی مسلم ورلڈ) صوبہ پنجاب میں پولیو کے دو مزید کیسز سامنے آگئے ہیں ، جس کے بعدرواں سال

صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پولیو کے مزید 2کیس ڈیرہ

غازی خان اوربہاولپور میں سامنے آئے ہیں ۔پنجاب انسدادپولیو پروگرام نے کہا ہے کہ ڈٓی جی خان میں پولیو سے

متاثرہ بچے کی عمر 8ماہ ہے، اس کے دونوں ہاتھ،پاؤں متاثرہوئے ، تاہم متاثرہ بچہ وفات پاگیا۔بہاولپور میں 13

سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچے کی دائیں ٹانگ متاثرہوئی، دو کیسز رپورٹ ہونے

کے بعد پنجاب میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8ہوگئی ہے۔