حماس

اسرائیل ہم سب کا دشمن ، امارات کے اقدام سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے،حماس

بیروت( ڈیلی مسلم ورلڈ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا

ہے کہ اسرائیلی طیارے کی متحدہ عرب امارات میں لینڈنگ افسوسناک، المناک اور تمام فلسطینیوں اور تمام آزاد

عربوں کے لیے درد ناک ہے کیونکہ اسرائیل خطے یا مسئلے کے حل کا حصہ نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

اپنے دورہ لبنان کے موقع پر بیروت پہنچنے کے بعد ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہم سب کا

مشترکہ دشمن ہے۔ یہ موقف تمام ممالک کو اختیار کرنا چاہیے۔ اسرائیل کے ساتھ معاہدے اور دوروں سے تاریخی

اور جغرافیائی حقائق نہیں بدل سکتے۔بیروت پہنچنے کے بعد ھنیہ نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے

ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے بیروت بندرگاہ پرہونے والے دھماکوں پر ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں انہوں نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کونئی حکومت کی تشکیل میں کامیابی کی

مبارک باد پیش کی اور لبنان کے امن واستحکام اور خوش حالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔