زرعی یونیورسٹی

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ شروع

فیصل آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں

داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ شروع ہوگئے ہیں ۔ کرونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر حکومت

کے نافذ کردہ حفاظتی ضابطہ کار اور سماجی فاصلے کو یقینی بناتے ہوئے ساڑھے9ہزار سے زائد طلباء و

طالبات انٹر ی ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے رجسٹرار

عمر سعید قادری‘ کنونیئرایڈمیشن کمیٹی پروفیسرڈاکٹر شہباز طالب ساہی اور ڈائریکٹر گریجوایٹ سٹڈیز ڈاکٹر

اعجاز وڑائچ کے ساتھ امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایگزیکٹو

انجینئرکو ہدایت کی کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور فیسکو کی جانب سے ہونیوالی

لوڈ شیڈنگ پر متبادل انتظام کے طور پر جنریٹرزکوفوری چلایا جائے۔ کنونیئرایڈمشن کمیٹی پروفیسر

ڈاکٹر شہباز طالب ساہی کے مطابق پوسٹ گریجوایٹ ڈگری پروگرامز کیلئے انٹری ٹیسٹ 09اگست تک

جاری رہیں گے۔ علاو ہ ازیں انڈرگریجوایٹ سطح کے انجینئرنگ پروگرامز میں داخلوں کیلئے

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے منظورشدہ قواعد اور حکومتی ایس او پیز کے مطابق انٹری ٹیسٹ

8تا 09اگست تک جاری رہیں گے جس کیلئے 1600سے زائد اُمیدوار وں نے اپنی

رجسٹریشن مکمل کر رکھی ہے۔